شام میں پاکستانی قونصلر کا ناروا سلوک، ڈرائیور کی خودکشی کی کوشش،حالت تشویشناک

23  جون‬‮  2019

دمشق (این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے ایک ڈرائیور نے ایک سفارت کار کے ساتھ مبینہ طور پر مالی امور سے متعلق تنازع پر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزارت خارجہ کو دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد اقبال کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ اس

معاملے کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈرائیور محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اس نے قونصلر مطیع الرحمٰن باجوہ کے پاس اپنی کچھ رقم بطور امانت رکھوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو قونصلر نے کسی بھی رقم کے بطور امانت رکھے جانے سے انکار کیا۔مذکورہ ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…