بڑا بریک تھرو،طالبان سے مذاکرات کامیاب، امریکہ اپنی تمام افواج افغانستان سے نکالنے پر رضامند،مستقبل میں بھی مداخلت نہ کرنے کا عندیہ،حیرت انگیز اعلان کردیا

18  جون‬‮  2019

کوہاٹ/دوحہ(این این آئی) امریکہ نے اپنی تمام افواج افغانستان سے نکالنے پر رضامندی ظاہرکی ہے اورمستقبل میں بھی مداخلت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اس بات کا انکشاف قطر کے دارالخلافہ دوحا میں موجودطالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے منگل کے روزاپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔افغان میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتہ قطرکے دارالحکومت دوحا میں متوقع ملاقات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق امریکہ نے اپنی تمام افواج

کو افغانستان سے نکالنے کے علاوہ مستقبل میں بھی کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔سہیل شاہین نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے وعدے امن مذاکرات میں مثبت اور نمایاں پیش رفت ہیں۔طالبان کے نامزد رہنماؤں اورامریکی حکام کے مابین متحدہ عرب امارات اور قطر میں اب تک مذاکرات کے چھ دور ہوچکے ہیں جن میں چار اہم بنیادی ایشوزمیں سب سے سرفہرست مسئلہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا پر بات چیت ہوئی جبکہ دہشت گردی کے خاتمہ‘ ملک میں جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت جیسے اہم مسائل پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…