ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان یاد رکھے ایک گولی کا جواب 10سے دیں گے، بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این ) بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بارپھر پاکستان کیخلاف گیدڑ بھبکی بکھیرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر گولہ باری کاسلسلہ بند نہ ہوا ،تواس پار سے آنے والی ہرگولی کاجواب دس گولیوں سے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو گئی ہے اور بھارت اب اس کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔

سرحدی کشیدگی پر نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بنانے کی ہر کوشش کی ہے لیکن پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور سلامتی دستوںکو اس کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بارڈر سکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ یا سرحد آڑے نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی پر کسی سے کوئی سوال جواب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس پینترے بازی کی وجہ کیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے۔ یہ ریسرچ کا موضوع ہو سکتا ہے لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ پہلے گولی تو پڑوسی پر نہیں چلنی چاہئے لیکن اگر ادھر سے چل جاتی ہے تو کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا اور وہاں سے آنے والی ہر گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا ۔ راجناتھ نے کہا کہ سرحدی حفاظتی فورسز صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے تاہم پاکستان اس کا فائدہ اٹھا کر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ اس طرح کی کارروائی کو زیادہ دیر تک بر داشت نہیں کیا جائے گا اور یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھارت کی طرف سے ہر کارروائی کی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی دنوں سے ہلاکت خیز گولہ باری اور شلنگ کے نتیجے میں جنگ جیساں سماں بنا ہو ا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…