پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی صدرٹرمپ کے داماد نے نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،کون کون سے علاقے شامل ہیں؟ تشویشناک انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ، ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر کے داماد کشنر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران  امریکہ کا تیارکردہ اسرائیلی نقشہ اسرائیلی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 1967 کے بعد پہلی مرتبہ جو نقشہ پیش کیا گیا ہے اس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بتایا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحرین میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی لیکن ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…