جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مل بیٹھ کر حل کریں،اعلان مکہ

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)اسلامی سربراہ اجلاس نے کہاہے کہ القدس فلسطینی ریاست کا دارلحکومت رہے گا،15مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے طور پر منایا جائے،میڈیارپورٹس کے مطابق چودھویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے ’’اعلان مکہ‘‘ میں مسئلہ فلسطین کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اسلامی تعاون کونسل کی جانب سے فلسطینیوں کے لئے ریاست کے حق کا

پرزور اعادہ کیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین اور القدس کے معاملے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ تنظیم نے تمام فورمز پر اس مسئلے کے حق میں اپنی اصولی اور مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے قومی حقوق، بشمول حق خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ا?زاد اور خود مختار ریاست جس کا صدر مقام القدس الشریف ہو کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ تنظیم نے اقوام متحدہ کی قرارداد 194 کے تحت فلسطینیوں کے حق وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان حقوق سے پہلو تہی کی کوششوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں بین الاقوامی اداروں یاملکوں کی جانب سے فلسطینیوں کے قومی حقوق کی قیمت پر قبضے کو طول دینے اور یہودی بستیوں میں توسیع کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس مسترد کیا گیا ہے۔اعلامیے میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے یروشیلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں یروشیلم کو اسرائیل کا مبینہ دارلحکومت تسلیم کرنے کے غیر قانونی، غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسی کوششوں کو مسترد کیا گیا۔ ملکوں کی طرف سے یروشیلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنا باطل فیصلہ ہے اور اسے فلسطینیوں اور اسلامی دنیا کے تاریخی، قانونی اور حقوق پر حملہ تصور کیا جائے گا۔اجلاس نے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل سیکیورٹی کونسل کی 1967 کی قراداد 242 اور1973 کی قرارداد 338، امن کے بدلے زمین فارمولے، میڈرڈ امن کانفرنس اور 2002ء میں بیروت میں منظور کئے گئے عرب امن منصوبے تحت شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔او آئی سی سربراہ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فلسطینی قوم کے بنیادی

حقوق کی نفی کرنے والی کوئی ڈیل، کوئی امن اسکیم یا منصوبہ قبول نہیںکیا جائے گا۔ اعلامیے میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرے۔اسلامی سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر ترکی کی جانب سے سعودی حکومت کا خیر مقدم کیا گیا اور القدس اور فلسطین سے متعلق کامیاب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تحسین کی گئی۔کانفرنس میں القدس کی اسلامی اور

مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے اردن کیفرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور ان کی حکومت کی خدمات کو سراہا گیا۔ اعلامیے میں تنظیم آزادی فلسطین کو فلسطینی قوم کی حقیقی نمائندہ تنظیم قرار دیا گیا۔اجلاس میں لبنان میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ بیروت کی اقتصادی اصلاحات میں مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔او آئی سی سربراہ اجلاس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور

صدر عبد ربہ منصور ھادی کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں یمن میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں امن وامان کے قیام اور متحارب فریقین کے درمیان جاری لڑائی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں افریقی ملکوں لیبیا اور سوڈان میں جاری کشیدگی کے خاتمیاور ان ملکوں میں امن وستحکام کی بحالی پر زور دیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلا س میں

افغانستان حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک میں دیر پا امن کی کوششوں کو آگیبڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ تمام ارکان ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ افغانستان کو درپیش مسائل کے حل میں اس کی مدد کریں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرایا جائے۔اجلاس میں چالیس سال سے پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کو سراہا گیا۔او آئی سربراہ اجلاس میں جموں وکشمیر کے

عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مل بیٹھ کر حل کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات اور کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے لیے فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں بوسنیا کے مسلمانوں کی بحالی

اور بوسنیا کی قیادت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد جاری رکھنے اور روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ملک واپسی کے لیے موثر کوششوں سے اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سری لنکا میں مسلمانوں اور مساجد پر دہشت گردانہ حملوں اور نیوزی لینڈ میں نمازیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے، دہشت گردی کی تمام اقسام کی بیخ کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے والے گروپوں

اور عناصر کے خلاف مل کر آپریشن جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں سعودی عرب کے شہروں الدوادمی اور عفیف میں تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں اور امارات کے پانیوں میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔اعلان مکہ میں اسلامو فوبیا پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس ضمن میں اسلامی سربراہی کانفرنس نے اقوام متحدہ، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے طور پر منائے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…