کواالالمپور(این این آئی) ڈالر سے جان چھڑانے کی تیاریاں،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایشیا ء میں مشترکہ کرنسی کی تجویزدیدی،تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے تجویز دی ہے کہ مشرقی ایشیا میں سونے کی بنیاد پر ایک مشترکہ کرنسی رائج کی جانی چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے میں آزاد تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیے ڈالر پر انحصار محدود بنانا ہو گا۔ مہاتیر محمد نے تجویز دی کہ یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تمام ممالک اپنی اپنی رائج کرنسی جاری رکھیں۔