جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں 2107قیدی کب رہا ہونگے؟ پاکستانی سفیرنے اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اپنے بیان میں کہا قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا جدہ میں سعودی وزارت داخلہ حکام سے بھی ملاقات ہو گی، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔گذشتہ ماہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کااعلان کیا تھا۔بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لیگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے وزیرِ اعظم ہائوس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…