لندن میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ

10  مئی‬‮  2019

لندن(این این آئی) تراویح کے دوران مسلح شخص نے لندن کی مسجد میں فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی

تلاش شروع کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کاعنصر شامل نہیں ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…