جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا،جھڑپوں میں متعدد زخمی علاقے میں دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا،جھڑپوں میں متعدد زخمی ،واقعہ جمعہ کو شوپیاں کی تحصیل سوپور میں پیش آیا،بھارتی فوج نے شہید ہونے والے اشفاق احمد صوفی کو ذاکر موسیٰ کا قریبی ساتھی قرار دیا،واقعہ کیخلاف لوگوں کا احتجاج،قابض اہلکاروں پر پتھراؤ،علاقے میں دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس کی شناخت اشفاق احمد صوفی عرف عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔شہید کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ داعش کی زیلی تنظیم انصار غزوۃ الہند کے سربراہ ذاکر موسیٰ کا قریبی ساتھی تھا۔فورسز کو سوپور میں مبینہ مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر علاقے کو محاصرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔اس دوران انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کی گئی تھی۔بھارتی فورسز کے مطابق مارے جانے والے نوجوان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہو ا ہے ۔صوفی کو مقابلے کے بعد شہید کیا گیا ہے ۔جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے 2015میں حرکت المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد میں 2016میں غزوۃ الہند میں شامل ہو گیا تھا۔دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر قابض اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔اس دوران کارروائی میں حصہ لینے والے بھارتی فوج،پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے لوگوں کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس،لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اس دوران دکانیں اور بازار بند کر دئیے گئے جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہی ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…