اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بڑی پیش رفت،عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے،اسرائیل نے دبئی ایکسپو میں شرکت کا اعلان کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایکسپو دبئی2020 میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کے ممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی ایکسپو 2020′ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔  اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…