منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی بینک نے پاکستان کو بڑا قرضہ دینے کا منصوبہ تیار کرلیا، حکومتی منظوری کا انتظار

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ورلڈ بینک نے پاکستانی خدشات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے عالمی ادارے سے ملک میں جاری منصوبوں کو منسوخ کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔عالمی بینک نے 24 اپریل کو شائع ہونے والی خبر ‘کابل کی ہٹ دھرمی، اسلام آباد نے ورلڈبینک سے 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ چھوڑدیا’

کے ردِ عمل میں بیا ن جاری کیا ہے۔پاکستان میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر نے دعوی کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنے ان منصوبوں کو منسوخ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر رابطہ نہیں کیا جن کا ذکر خبر میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی امور ڈویڑن (ای اے ڈی) کی درخواست پر منصوبوں کو تیار کیا جارہا ہے جنہیں گزشتہ برس ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹران نے منظور کیا تھا۔ورلڈ بینک ڈائریکٹر برائے پاکستان نے دعوی کیا کہ سیکریٹری ای اے ڈی نے ان سے رابطہ کرکے یقین دہائی کروائی ہے کہ ‘ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔’عالمی ادارے کے بیان کے مطابق مالی سال 2019 میں رعایتی شرائط پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی تیاری کرلی گئی ہے جس کے لیے حکومتی منظوری درکار ہے۔اس میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی بینک کے بورڈ نے رواں مالی سال کے لیے کوئی دوسرا منصوبہ تیار نہیں کیا۔آئندہ کے منصبوں میں خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر آمدن کی موبلائزیشن، ہائیر ایجوکیشن، سیاحت اور ذراعتی ترقی کے ساتھ ساتھ کراچی میں انفرا اسٹریچکر کی بہتری، کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات اور بلدیاتی حکومت کی سروسز شامل ہیں۔ ورلڈ بینک نے پاکستانی خدشات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے عالمی ادارے سے ملک میں جاری منصوبوں کو منسوخ کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…