بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

سری لنکا بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی ،بھارتی میڈیا کےسنسنی انکشافات ،انڈین حکام نے چپ سادھ لی

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ،کولمبو( آن لائن ) سری لنکا میں بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم سے متعلق انکشافات ہوا کہ توحید جماعت کے زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی اور اسے بھارتی اداروں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے سری لنکامیں بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔

بھارتی میڈیا کے ہی انکشافات پر بھارت حکام نے چپ سادھ لی۔ذرائع کا کہنا ہے زہران ہاشم سری لنکا میں توحید جماعت کا اہم ممبر تھا، توحید جماعت کے زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی، زہران ہاشم کے کئی مرتبہ بھارت جانے کے ثبوت بھی مل گئے، زہران ہاشم کو بھارتی اداروں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔اس سے قبل صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی وہاں موجود تھا۔زہران ہاشم مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کے اہم رہنمائوں میں سے ایک ہیں تاہم داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ویڈیو میں زہران ہاشم کو دیگر 6 نقاب پوش جنگجوئوں کے ساتھ دیکھایا گیا تھا۔یاد رہے سری لنکن پولیس ذرائع کا کہنا تھا حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق کولمبو کے ایک دولت مند تاجر کے گھرانے سے تھا، ان دو بھائیوں نے دو الگ ہوٹلوں پر حملے کیے تھے۔سری لنکا کے وزیر اعظم نے حملوں سے متعلق موقف ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی لیکن شواہد نہیں دیے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…