منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

جارحیت کی تو اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، لبنان کاانتباہ

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

بیروت(این این آئی)لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔

اگر اسرائیل ہمارے ہوائی اڈوں پر بمباری کرے گا تو ہم صہیونی ریاست کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس نے ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل کی تیل کی تنصیبات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…