پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

طیارہ بردار بھارتی بحری جہاز میں آتشزدگی، لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک،بحری جہاز میں بھارتی جنگی طیارے بھی موجود،کھلبلی مچ گئی

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) انڈین نیوی کا ایئرکرافٹ لے جانے والے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اْٹھی جسے بجھانے کی کوشش میں لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک ہو گئے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین نیوی کے بحری جہاز وکرمادیتا کرناٹکا کے بحری حدود میں داخل ہوئی تو نچلے کمپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اْٹھی، کمانڈر ڈی ایس چوہان کی سربراہی میں امدادی ٹیم نے آگ بجھانے کی کوشش جس کے دوران لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان آگ بجھانے والی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے کہ امدادی کاموں کے دوران دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکلات پیش آنے لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے، انہیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔بھارتی بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں لیفٹیننٹ کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس چوہان کو نیول اسپتال کروار لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…