اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

دبئی میں ’’کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘کے نام سے نئی وزارت کے قیام کا اعلان،کون وزیراور کام کیا ہوگا؟پڑھئے تفصیلات

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں ایک غیر روایتی وزارت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ نئی وزارت کا نام وزارت اللامستحیل ہے جس کا مطلب ’’کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘ کی وزارت ہے۔ نئی وزارت کا کوئی وزیر مقرر نہیں ہوگا تاہم کابینہ کے تمام ارکان اس کے رکن ہوں گے۔ کچھ بھی ناممکن نہیں وزارت مستقبل کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

اسے امکانات کی وزارت کا بھی نام دیا جاسکتا ہے۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسں نئی وزارت کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ امارات کی حکومت کے تحت ایک نئی اور غیر روایتی وزارت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے اسکا نام ’’وزارت کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘ رکھا ہے۔اس وزارت کے دائرہ کار میں بنیادی قومی معاملات ہیں جنہیں مستقبل کے پیش نظر نمٹانا ہے۔شیخ محمد بن راشد نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہماری ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں۔ ہم ناممکنات کو ممکن بنائیں گے۔ اسی لئے وزارت کا نام ہی کچھ بھی ناممکن نہیں رکھا ہے۔قبل ازیں امارات نے اس طرح کی غیر روایتی وزارتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ ان میں سے ایک’’وزارت خوشی‘‘بھی ہے۔اسی طرح ’’وزارت روا داری‘‘ اور’’وزارت نوجوانان‘‘کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ نئی وزارت کے اعلان پر ٹوئٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے اپنے قیام سے لیکر اب تک ناممکنات کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔ اب اس حوالے سے باقاعدہ وزارت تشکیل دینے سے مستقبل کے امکانات کا جائزہ لے کر ہر ممکن کو ممکن بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…