جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

امریکا میں سعودی عرب کی نئی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کی حلف برداری

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)امریکا میں متعیّن سعودی عرب کی نئی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سعودی دارالحکومت الریاض میں الیمامہ شاہی محل میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر آسٹریا ، کیمرون اور قبرص میں مقرر کیے گئے سعودی عرب کے نئے سفیروں نے بھی شاہ سلمان کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔شہزادی ریما بنت بندر کو گذشتہ ماہ ایک شاہی فرمان کے ذریعے واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔وہ کسی بھی ملک میں سعودی عرب کی پہلی سفیر ہیں۔ان کے پیش رو سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کو مملکت کا نائب وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔وہ امریکا میں سعودی عرب کیسابق سفیر شہزادہ بندر بن سلطان کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد امریکا میں 1983ء سے 2005ء تک سفیر رہے تھے۔وہ بعد میں سعودی عرب کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل رہے تھے۔وہ سعودی عرب کی جنرل انٹیلی جنس پریذیڈینسی کے ڈائریکٹر جنرل کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔شہزادی ریما کو اسی ماہ سعودی عرب کی خصوصی اولمپکس فیڈریشن کی سربراہ بھی نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…