اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کے دوران مودی کو شدید دھچکا،’’را‘‘کے ذریعے کیسے کرپشن کی گئی؟تہلکہ خیز سیکنڈل سے پورا بھارت ہل کر رہ گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیودہلی(آن لائن)بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما کپل سبل نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کی حکومت میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل کی گئی ہے ،جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں ’را‘ کے لوگ بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں 10 کھرب روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے جسے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھارت منتقل کیا گیا ہے۔رہنما کانگریس نے مزید کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بھی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی مودی حکومت کا کرپشن میں ہاتھ بٹایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15 فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا تاہم نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جبکہ 26 افراد مختلف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔کپل سبل نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کے دوران کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا بلکہ دخل اندازی کرنے والوں کو دلی سے باس کا فون آجاتا تھا اور انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی تھی۔کپیل سبل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا ہے۔

کانگریس رہنما نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈکا جو پول کھولنا چاہتا ہے اسے انتہائی سفاکی سے ختم کردیا جاتا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ نہیں دکھائیگا اگر دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائیگی۔کپل سبل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کیا کیونکہ ’را‘ کے ایجنٹ نے بتایا کہ کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…