پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت میں عام انتخابات،2014ء میں 330نشستیں حاصل کرنیوالی مودی کی جماعت کیا دوبارہ حکومت بناسکے گی؟ سروے کے حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد قوم پرست جذبات کے بڑھنے سے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں صرف چند نشست دور ہوں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں ہفتے عام انتخابات کا آغاز ہورہا ہے جس میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں اتحادی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں اور چند مقامی جماعتوں کو ہرانے کے لیے پر عزم ہیں۔بھارتی ٹی وی نیے بتایاکہ سروے پول کے مطابق ملک میں دیہی معیشت کمزور ہونے اور نوجوانوں کے لیے روزگار نہ ہونے پر انتخابات سخت ہوگئے تھےتاہم گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد

مودی کی قوم پرست جماعت کی حمایت میں اضافہ سامنے آیا ۔پولنگ ایجنسی سی وی اوٹر کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادی پارلیمنٹ میں 543 نشستوں میں سے وہ 267 پر فتح حاصل کرسکتے ہیں جو اکثریت سے صرف 5 نشست دور ہوگا۔حالیہ اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 میں ہونے والے بھارت کے انتخابات جس میں مودی کی جماعت نے کلین سویپ کرتے ہوئے 330 نشستیں حاصل کی تھیں اور حکومت قائم کی تھی، کے مقابلے میں اس مرتبہ بی جے پی کو کم نشستیں مل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ انڈیا ٹی وی،سی این ایکس کے ایک دیگر سروے کے مطابق نریندر مودی 275 نشتیں حاصل کرکے آدھی اکثریت حاصل کرلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…