نئی دہلی (این این آئی) بھارتی جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ،بھارت پاکستانی ایف16مارگرانیکاکوئی ثبوت پیش نہیں کرسکاجس کی وجہ سے اسے دنیا بھر میں شرمندگی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے خاص طورپر اندرونی طورپر بھی شدید تنقید کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں پر عالمی میڈیاکیسامنے بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اور بھارت کے
ٹھوس شواہدکادعویٰ دھرے کادھر رہ گیا۔ پاکستان نے بھارتی طیارہ گرایااورثبوت بھی پیش کیا،بھارت 6ہفتوں کے بعدبھی بالاکوٹ میں ہلاکتوں کے دعوی ٰکاثبوت پیش نہیں کرسکا۔بھارتی سرکار اپنی عوام کوخوش کرنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ بھی ثبوت کیساتھ بات کرتارہیگا،اشتعال انگیزی کی صورت میں آئندہ بھی ثبوت کیساتھ جواب دیاجائیگا۔