ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی جی اب ایسا نہیں ہوسکتا۔۔۔!!! ٹرمپ نے الیکشن سے 3دن پہلے بھارتی وزیر اعظم پر بجلیاں گرادیں ‎

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کو پاگل پن قرار دے دیا اور کہا کہ ہمیں بھارت سے تجارت میں 800بلین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو بھارت سے آزاد تجارت بہت مہنگی پڑ رہی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے نہیں چلے گا آپ اپنی ایک چیز بیچنے کیلئے ہم سے سو فیصد سے زائد ٹیکس کی مد میں لیتے ہیں اور اہم اسی چیز کو آپ کو بغیر کسی ٹیکس کے فروخت کر دیتے ہیں۔اس طرح کی فری تجارت کسی طور پر امریکہ کے حق میں نہیں ہو سکتی ہے ، ہم اس تجارت کو ہرگز اس طرح نہیں چلنے دیں گے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی بالاد ستی تسلیم کرنے کا متنازعہ فیصلہ تاریخ پر مختصر مباحثے کے نتیجے میں کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے لاس ویگاس میں ری پبلکن یہودیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گولان سے متعلق انہوں نے فیصلہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے تعلق رکھنے والے اپنے مشیران کے ساتھ بحث کے دوران کیا۔ ان میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین اور کوشنر شامل تھے۔ ٹرمپ نے لاس ویگاس کے اجتماع میں شرکاء کے قہقہوں کے درمیان بتایا کہ میں نے اپنے مشیروں سے کہا کہ میرے ساتھ کار خیر کرو ،مجھے تاریخ کے بارے میں کچھ بتاؤ۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ چین اور شمالی کوریا سے متعلق مجھے بہت سارے کام انجام دینے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں یہودیوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کی حمایت میں اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 2020 میں ڈیموکریٹس کی جیت سے اسرائیل تنہا رہ جائے گا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیل سے اپنے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور شام سے 1967 میں قبضہ کیے گئے متنازع گولان ہائیٹس پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم کرنے کا فیصلہ دہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو وہ دیا جو آپ چاہتے تھے، دوسرے صدور کے برعکس میں اپنے وعدے پورے کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ریپبلکن جیوش کولیشن ہماری پارٹی کو تاریخی جیت دلانے میں مدد کرے گی، ہمیں مزید ریپبلکنز کی ضرورت ہے، آگے بڑھیں تاکہ ہم سب کچھ جیت جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گولان کی مقبوضہ شامی پہاڑیوں پر اسرائیلی بالادستی کو باقاعدہ تسلیم کرلیا تھا۔ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی بالادستی کو تسلیم کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…