منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا، یہ واقعی بہت خوفناک معاملہ ہے، ترجمان فیس بک کی تصدیق،کھلبلی مچ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکاؤنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکاؤنٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کے پاس ورڈ بھی سادہ ٹیکسٹ میں وہاں موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا۔اس بارے میں فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم کریں گے، ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔آسان الفاظ میں فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سننے میں جتنا خوفناک لگ رہا ہے یہ واقعی اتنا خوفناک معاملہ ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…