منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

بھارت کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل،متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیدیا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زاید میڈل دیدیا اس حوالے سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ نے نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دیا۔انہوں نے لکھا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تاریخی اور وسیع اسٹریٹجک تعلقات ہیں، میرے عزیز دوست وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم کردار نے ان تعلقات کو مزید تقویت دی۔شیخ محمد بن زاید النہیان نے لکھا کہ نریندر مودی کی ’خدمات‘ کے اعتراف میں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے انہیں زاید میڈل سے نوازا۔ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یو اے ای کے لیڈر کی انتہائی عاجزی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ولی عہد کی وڑنری قیادت میں نئی دہلی اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے۔دوسری بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی عوام کی طرف سے‘ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ میڈل ’یو اے ای کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو نئے دور میں لانے میں وزیر اعظم کے کردار کا اعتراف ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…