پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

لبنانی یہودی ارب پتی کا دفاتر اور رہائشی فلیٹس سے خالی فلک بوس عمارت تعمیر کرنے کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

بیروت(این این آئی)لبنانی نژاد ایک یہودی ارب پتی جوزف یعقوب صفرا نے لندن میں ایک ایسی فلک بوس عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جو معاصر فلک بوس عمارتوں سے اس اعتبار سے منفرد ہوگی کی اس میں کوئی رہائشی فلیٹ یا دفتر نہیں ہوگا بلکہ یہ اونچی بلڈنگ صرف تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق 81 سالہ لبنانی نڑاد یہودی ارب پتی جوزف صفرا نے لندن میں برطانوی ماہرتعمیرات سیرنورمن فوسٹر کی ڈیزائن کردہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت

حاصل کی، صفرا نے 2014ء کو گیری کن کے نام سے 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے ایک اونچی عمارت خرید کی۔ چالیس منزلہ یہ عمارت 180 میٹر بلند ہے۔جوز ف صفرا کو بیروت کی امریکی یونیورسٹی کا سب سے بڑا مالی معاونت کار سمجھا جاتا ہے ان کا شمار برازیل کے امیر ترین عرب نڑاد لوگوں میں ہوتا ہے۔ وہ عالمی ارب پتیوں کے ساتھ ساتھ برازیل کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔ عالمی دولت مندوں میں ان کا نمبر 31 واں ہے اور ان کی دولت 24 ارب 60 کروڑ ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…