بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

اصل چہرہ دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ نے مودی کو ایسا تحفہ بھیج دیا کہ دیکھ کر بھارتی وزیر اعظم آگ بگولہ ہو جائینگے

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے وزیراعظم نریندر مودی کو تحفے میں آئینہ دیتے ہوئے انہیں تجویز کیا ہے کہ اسے بغور دیکھیں تاکہ آپ اپنا اصل چہرہ شناخت کر سکیں۔بھارتی اخبار کے مطابق آئینے کا پارسل بھیجنے کے بعد وزیر اعلیٰ بھوپیش نے اپنے ٹویٹ میں لکھا لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی عوام نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیں گے۔ وہ یہ آئینہ بطور تحفے بھیج رہے ہیں۔ آپ اس آئینے

کو اپنی رہائشگاہ میں ایسی جگہ آویزاں کریں جہاں سے آپ کا زیادہ گزرنا ہوتا ہے تاکہ اس آئینے میں بار بار دیکھنے کے بعد آپ اپنے اصل چہرے کو پہچاننے کی کوشش کر سکیں۔بعدازاں دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ یہ آئینہ شاید استعمال نہ کریں بلکہ اسے وزیراعظم ہاؤس کے کوڑے دان میں پھینک دیں، مگر آپ آئینہ دیکھنے سے بچ نہیں سکتے، 125 کروڑ عوام آپ کو انتخابات میں آئینہ دکھا دیں گے۔ مودی جی، آپ اس کیلئے تیار ہیں؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…