لندن کی مسجد کے قریب ایک شخص کے قتل کی وجہ بیش قیمت گھڑی نکلی

1  اپریل‬‮  2019

لندن(این این آئی)برطانوی پولیس نے کہاہے کہ گذشتہ جمعرات کو لندن کی ایک مسجد میں ایک شخص کی ہلاکت میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا تاہم اس واقعے کی وجہ ایک بیش قیمت گھڑی معلوم ہوتی ہے جس کی قیمت 80 ہزار امریکی ڈالر کے برابربتائی جاتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق

لندن پولیس نے کہاکہ دارالحکومت میں شاہراہ کے قریب 700 میٹر کے فاصلے پر واقع مسجد ریجنٹ پارک میں جس شخص کو شدید زخمی حالت میں اٹھایا گیا اس کی شناخت چیچن باشندے کے طورپر کی گئی ہے جس کا نام ظہیر وزییٹر ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا تھا کہ 25 سالہ چیچن ظہیر کوچاقو سے نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں دہشت گردی کا عنصر معلوم نہیں ہوتا البتہ پولیس کو پتا چلا ہے کہ اس واقعے میں ایک گھڑی سامنے آئی ہے جس کی مالیت 80 ہزار امریکی ڈالرکے برابر ہے۔طبی عملے اور پولیس نے زخمی ہونے والے چیچن باشندے کی جان بچانے کی پوری کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی ویب سائیٹ پر اس واقعے کے بارے میں 104 الفاظ پر مشتمل ایک بیان شائع کیا گیا۔پولیس نے لندن کی مرکزی مسجد کو گذشتہ جمعرات کو اس وقت بند کریا تھا جب دو مشتبہ افراد بھاگ کر اس مسجد میں جا گھسے تھے۔ ملزمان ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد نمازیوں میں جا گھسے اور جوبعد ازاں وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…