بھارت نے اپنے ہی شہری کو آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا،پرویز نامی شخص کتنی مرتبہ پاکستان جا چکا ہے‘ بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈہ

28  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(سی پی پی ) بھارت کے ایک شہری کو آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق 42سالہ محمد پرویز نامی اس شخص کو این آئی اے نے راجستھان پولیس کی مدد سے گرفتار کیا، جو گزشتہ 17 مرتبہ پاکستان گیا تھا۔اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی فوجیوں کو ورغلاتا تھا اور ان سے معلومات اکٹھی کرکے آئی ایس آئی کو پہنچاتا تھا، جو بدلے میں اسے مالی معاونت فراہم کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس امیش مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران تفتیش پرویز نے اعتراف کیا کہ وہ آئی ایس آئی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا اور 17 بار پاکستان جا چکا ہے۔امیش مشرا کا کہنا ہے کہ پرویز بھارتی فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف سم کارڈز استعمال کرتا تھا۔ یہ سم کارڈز وہ سم کارڈز ری ٹیلرز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے حاصل کرتا تھا اور فرضی شناخت سے انہیں رجسٹرڈ کراتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…