منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟تفصیلات پڑھ کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر( آن لائن )بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر اسکوارڈن میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ ان کے اسکواڈرن میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم انہیں 4 ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے

سری نگر میں اپنے اسکواڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی۔4 ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ ان کی فٹنس کا جائزہ لے گا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جا سکتے ہیں یا نہیں جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ بھارت جانے کے بعد بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کی گئی تھی، ابھی نندن سے ایجنسیوں نے ڈی بریفنگ لی جس کے بعد ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…