جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں مشتعل افراد کا نیو کاسل اسلامک سنٹر پر حملہ،توڑ پھوڑ ،نذر آتش کی کوشش

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں مذہبی منافرت کا ثبوت دیتے ہوئے مشتعل افراد نے نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ہے اور اسے نذرآتش کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملے کے الزام میں چھ مشبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

حملہ آور کی گرفتاری ممکن نہیں بنائی جا سکی ہے۔نیوکاسل اسلامک سینٹر پر دو ماہ میں دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔علاقہ پولیس پرامید ہے کہ تفتیش کے نتیجے میں جلد حقائق سامنے آجائیں گے کیونکہ جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔برطانیہ، یورپی ممالک اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کے خلاف اظہار نفرت کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدارس پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایسے جرائم میں 600 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیو کاسل میں ہونے والے حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد جن چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس نے 22 مارچ کو برمنگھم کی پانچ مساجد کو نقصان پہنچانے کے الزام ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…