واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہوں کے حصول کے لیے عمان کے ساتھ ایک ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کر دی گئی کہ امریکا کو اب الدقم اور صلالہ کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل
ہے۔ بیان کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان بندرگاہوں کے حصول کے نتیجے میں امریکی افواج کی خلیج کے خطے میں رسائی بہتر ہو گی کیونکہ اب اس کے بڑے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ہو کر وہاں پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔