بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ایک اور جہاز گر کر تباہ ۔۔۔66افراد زندہ جل گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2019 |

تہران(این این آئی)ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام سوار66افرادہلاک ہوگئے ،مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی کاپٹر بھی پہنچ نہیں سکااوراصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق آسمان فضائی کمپنی کے ترجمان محمد طبطبائی نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی جگہ تک رسائی نہیں ہوسکی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کو مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا اور صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے کے شکار طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 60 مسافر سوار تھے جن میں دو سیکیورٹی گارڈ، دو خدمت گزار، ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ شامل ہے،ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کہاکہ تمام ہنگامی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ پر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ایرانی ہنگامی حالت کی تنظیم کے سربراہ نے بتایاکہ مذکورہ طیارہ اندرونی پرواز میں تہران سے یاسوج جا رہا تھا اور اس دوران اصفہان کے قریب علاقے سمیرم میں گرا۔ایرانی فضائی کمپنی آسمان کے ترجمان نے بتایاکہ کہ طیارے کا اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد رے ڈار سے رابطہ منقطع ہوگیااوربعد میں اطلاع ملی کہ طیارہ سمیرم قصبے کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گراہے۔

مذکورہ فضائی کمپنی کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایاکہ طیارے نے اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور صبح 8 بجے ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایرانین ریڈ کریسنٹ نے کہاکہ ان کے ورکرز حادثے کے وقت اس علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ ایرانی حکام نے آسمان ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…