ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں14 قسم کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں کیلئے مختص، کسی بھی غیر ملکی کو ملازم نہیں رکھا جاسکتا،وزارت محنت نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے قومی حکمت عملی کے تحت 14 ملازمتوں پر غیر ملکیوں کی تقرری پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے 14ملازمتیں مقامی شہریوں کیلئے مختص کر دی ہیں۔

ان میں سے کسی ایک پر بھی غیر ملکی کو بالواسطہ یا بلاواسطہ ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔ ایسا کرنے والے فرد اور ادارے کو مقررہ سزا دی جائیگی۔ ان میں نمایاں ترین افرادی قوت انتظامیہ کا ڈائریکٹر، ملازمین کے امور کا منیجر، تعلقات عامہ کا ڈائریکٹر اور شکایات نویس ہیں۔ عکاظ اخبار نے غیر ملکیوں کیلئے ممنوعہ 14ملازمتوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ افرادی قوت کے ادارے کا سربراہ، پرسنل آفس کا سیکریٹری، نجی سیکیورٹی گارڈز، پرسنل افیئرز کا ڈائریکٹر، ڈیوٹی ریکارڈ کرنے والا سیکریٹری ، مندوب، ریسپشنسٹ، ٹائپسٹ، چابیاں بنانے والا، تعلقات عامہ کا انچارج، ہوٹل استقبالیہ سیکریٹری، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ، ملازمین کے امور کا سیکریٹری، شکایات نویس ، ادارہ ملازمت کا سیکریٹری اور خزانچی کی جملہ ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص کردی گئی ہیں۔ ان میں سے کسی بھی آسامی پر غیر ملکی کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تقرری کی اجازت نہیں۔ مذکورہ ملازمتوں میں سے کسی ایک کیلئے کسی اور عنوان سے بھی غیر ملکی کو ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔ سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے قومی حکمت عملی کے تحت 14 ملازمتوں پر غیر ملکیوں کی تقرری پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے 14ملازمتیں مقامی شہریوں کیلئے مختص کر دی ہیں۔ ان میں سے کسی ایک پر بھی غیر ملکی کو بالواسطہ یا بلاواسطہ ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…