کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے کہاہے کہ دہشتگردی کیلئے نیوزی لینڈ کو چنا گیا، زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عوام پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔زیر حراست افراد کی کار میں بارودی مواد نصب تھا، ہماری ایجنسیاں معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، حملہ آوروں سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو جمعہ کو ہوا اس کیلئے نیوزی لینڈ کو ہی کیوں چنا گیا ، اس کی مذمت کرتے ہیں، بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عوام پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پوری طرح متحرک ہے، زیر حراست افراد کی کار میں بارودی مواد نصب تھا، ہماری ایجنسیاں معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، حملہ آوروں سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔