منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی صدر نے آئندہ مالی سال کیلئے 4کھرب 75ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کردیا،پاکستان کیلئے فوجی امداد سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے لیے 4 کھرب 75 ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فوج کے لیے رقم میں اضافے کی تجویز دے دی۔امریکی صدر نے سرحدی دیوار کے لیے اربوں ڈالر مختص کر دیے جب کہ امریکی صدر نے

ہیلتھ کیئر کے لیے رقم میں کٹوتی کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے ایک کھرب ڈالر خسارے کا بجٹ تجویز کر دیا۔گزشتہ سال اگست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 کے لیے دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کیے تھے۔ 716 ارب ڈالرز کے بل میں امریکی افواج کی تنخواہوں میں دو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ کیا گیا۔بِل میں امریکی فوج کے لیے 77 نئے ایف-35 لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ساڑھے 7 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔ یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کرنے تھے جب کہ بِل میں پاکستان کے لیے مختص فوجی امداد میں کٹوتی کر دی گئی تھی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کو امریکی فوج کیلیے بہترین سرمایہ کاری قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بہت جلد ہم دشمنوں سے خلا میں اسلحہ اسٹور کرنے کی دوڑ میں بھی آگے ہوں گے۔گزشتہ سال مارچ میں نئے مالی سال کے امریکی کانگریس نے 13 کھرب ڈالر مالیت کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ڈیموکریٹ اور ری پبلکن رہنماوں کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد بالآخر مالیتی بِل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار اور دیگر رکاوٹیں تعمیر کرنے کے لیے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…