ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کی سازش بے نقاب،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

کابل(آن لائن)افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تحت پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاکہ ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جا سکے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار اور قندھار سے پاکستان میں ملٹری ،سفارتی، غیر ملکی شہریوں اور سی پیک پراجیکٹس کو دہشتگرد کاروائیاں کا نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ۔

ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگرد گروپس کے کمانڈرز کے 12سے زائد کمیونی کیشن انٹرسپٹ کئے جن سے معلوم ہوا کہ انہوں نے پاکستان کے امن پر وار کرنے کے لیے نئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ٹاپ سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگرد گروپس کے کمانڈرز کے 12سے زائدکمیونی کیشن انٹرسپٹ کئے جن سے افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کئے جانے کا انکشاف ہوا ۔ان کے مطابق کمیونی کیشن انٹرسپٹ پاکستان افغانستان کے بارڈر پر واقع افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور قندھار سے کئے گئے ۔ جن میں کالعدم ٹی ٹی پی چیف نور ولی محسود اور جماعت الااحرار کے سربراہ اسد آفریدی کی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے ان کے سیکنڈ لائن کمانڈرز پاکستان میں ملٹری،سفارتی مشنز اور غیر ملکی شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی پر بات کر رہے ہیں۔اس گفتگو کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف نئی دہشتگردی کی لہر لانچ کرنے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اور افغان سکیورٹی سروس این ڈی ایس کی معاونت شامل ہے ۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب این ڈی ایس سٹیشن میں ٹی ٹی پی، جماعت الااحرار کے دہشتگردوں سے بھارتی ایجنسی اور افغان سکیورٹی سروس کی ملاقات متوقع ہے جس میں ان کو ملٹری، سفارتی ،غیر ملکی شہریوں اور سی پیک کے مخصوص ٹارگٹ دیئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 28 فروری اور 4 مارچ کو کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الااحرار کے دہشتگرد کمانڈرز نور ولی محسود اور اسد آفریدی سے ننگرہار اور قندھار میں بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آپریٹرز کی ملاقاتیں سپاٹ کی گئیں۔ ملاقاتیں این ڈی ایس کے سیف ہاسز میں کی گئیں ۔بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بلوچستان میں سی پیک پراجیکٹس پر دہشت گردی کے ٹارگٹس کے علاوہ ان پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگوں خصوصا چینی شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ جبکہ بلوچستان میں بھی خود کش حملوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کا خصوصی ہدف سکیورٹی فورسز ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان سے دہشت گرد پنجاب میں بھی لانچ کئے جانے کا بھی خدشہ ہے ۔ عسکری انٹیلی جنس اداروں کی تھریٹ اسیسمنٹ کے مطابق شکست خوردہ بھارت اپنی عوام اور افواج کے مورال کو بلند کرنے کے لیے پراکسی وار فیئر کا سہارا لے سکتا ہے جس کا خصوصی ہدف سکیورٹی فورسز ہو سکتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…