اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

شادی کی پیشکش پرایرانی جوڑا گرفتار لیکن کیوں ؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کی تنقید

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران کے ایک شاپنگ سینٹر میں لوگوں کی داد و تحسین کے درمیان شادی کی پیشکش اور ایجاب و قبول کرنے والے ایک ایرانی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے شمالی شہر اراک میں منعقدہ شادی کی اس پیشکش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کو گلاب کی پنکھڑیوں کے ایک دائرے میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون کے ہاں کہنے کے بعد اسے اپنے منگیتر کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہاں پر موجود بھیڑ اس کا جشن مناتی ہے۔لیکن اس کے بعد پولیس نے انھیں اسلامی اصولوں کی خلاف ورزیوں کے بنا پر گرفتار کر لیا۔ایران میں اسلامی قانون کی رو سے دو مختلف جنس کا اختلاط اور عوام کے سامنے اظہار محبت سخت منع ہے۔مرکزی صوبے کے نائب پولیس کمانڈر محمود خلاجی نے ایران کی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جوڑے کو عوام کے مطالبے پر حراست میں لیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان دونوں کو عوام کی حمیت سے کھیلنے کے لیے حراست میں لیا گیا اور ان کا یہ عمل فاسد مغربی تہذیب کے اثرات کا نتیجہ ہے۔ خلاجی نے کہا کہ انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔اس واقعے نے سوشل میڈیا پر عوام کے سامنے شادی کی پیشکش اور ایران میں رائج وسیع تر سماجی پابندیوں پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ بے چارے، جشن منانے کے بجائے انھیں خود کو روتے ہوئے ضمانت پر رہا کروانا پڑا،ایک دوسرے صارف نے لکھاکہ یہ مضحکہ خیز ہے اور یہ عمل کیمرے کے لیے تھا۔ شادی جیسی ذاتی چیز کو تماشا کیوں بنایا جائے۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ عوام کی غیرت و حمیت پر عمل پیرا ایران کے قانون کی جانب بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی نظر گئی ہے۔گذشتہ سال مشہد کے ایک شاپنگ مال میں ایک اہلکار کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ ایک تقریب میں وہاں لوگوں کی رقص کرتے ہوئے فلم تیار کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…