بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایس آئی بہت طاقتور اور منظم،تمام پاکستانی جنگجو نسلوں سے! پاکستان پر کبھی قبضہ نہیں کیا جا سکتا‘ اسرائیلی تجزیہ کار کا اعتراف

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(سی پی پی ) اسرائیل کی ایک خاتون نے پوری دنیا کے سامنے اعتراف کر لیا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان پر کبھی قبضہ نہیں کر سکتا ۔اسرائیلی خاتون نے اسکی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین جغرافیہ کے لحاظ سے ایسی ہے کہ اس پر کہیں پہاڑ ہیں، کہیں دریا، کہیں میدان تو کہیں گلیشئیرز اس کے علاوہ پاکستان کا بہت بڑا علاقہ صحرائی ہے۔

دنیا کی کوئی فوج ایسی نہیں جو ان تمام طرح کے علاقوں میں ایک ہی وقت میں جنگ لڑ سکے۔اسرائیلی خاتون نے ایک وجہ یہ بتائی کہ تمام پاکستانی جنگجو نسلوں سے ہیں، پنجابی، پٹھان، بلوچی اور سندھی سبھی کے آباواجداد جنگجو لوگ تھے اور موجودہ نسلیں بھی وہی خون رکھتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب پاکستانی قومی اخوت کے جذبہ میں جکڑے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم ملک کی خاطر لڑنے مرنے کو تیار ہے۔ کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں آنے والی فوج کو پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ بیس کروڑ پاکستانی عوام کا بھی سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ پاکستانی عوام اپنی فوج سے پیار کرتی ہے اور ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔خاتون نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1948 میں جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پختونوں نے بھارتی فوج کو کشمیر کے بڑے علاقے سے نکال بھگایا۔اسرائیل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بہت طاقتور اور منظم ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوج جو کہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے کو شکست دینا ناممکن ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے پاس 100 سے زیادہ ایٹم بم موجود ہیں جن کی موجودگی میں کبھی بھی پاکستان پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی خاتون نے پاکستان کے ناقابلِ شکست ہونے کی سب سے اہم وجہ یہ بتائی کہ پاکستان کی اساس نظریہ اسلام ہے یعنی پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کو پاکستان سے جذباتی وابستگی ہے اورپاکستان کے عوام اسلام کے نام پر کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں اور پاکستانی اسلام کے لیے کسی بھی طرح کے حالات میں رہ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…