بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف آپریشنز ،اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس بھی بھارت کے ساتھ ملوث نکلی ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس جسے امن کے نام سے جانا جاتا ہے ،

بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف آپریشنز میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور پاکستان کے خلاف تازہ جنگی عزائم اور جارحیت میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی معاونت کی اور آن گرانڈ سپورٹ بھی فراہم کی۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 269 بھارتی ملٹری انٹیلی جنس افسران کو ٹریننگ بھی دیتا ہے۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف تازہ جارحیت میں آن گرانڈ ریکی پٹرولنگ کا حصہ تھا۔ریکی پٹرولنگ آپریشنز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر پر لانچ کئے گئے۔ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے اسپیشل سیکشن ٹیکٹیکل سپورٹ ڈویڑن (ٹی ایس ڈی)، جس کا پرائمری ٹارگٹ پاکستان مخالف دہشتگرد آپریشنز لانچ کروانا ہے، کو یونٹ 269 نے ٹریننگ دی جبکہ ٹی ایس ڈی بنایا ہی اسرائیلی ملٹری اور انٹیلی جنس ایڈوائزر کے مشورے پر تھا۔اسرائیل پاکستان کے نیوکلئیر پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بھارت اس کام کے لیے بہترین کور ہے۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 1391 بھی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی سپیشل ٹریننگ کرتا ہے جس کا فوکس مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور پاکستان ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…