منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

بالاکوٹ حملے کا پاکستان کو یقین آگیامگراپوزیشن ابھی بھی سوال کررہی ہے،مودی شکست سے خوفزدہ ،مضحکہ خیز الزامات عائد کردیئے

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے ووٹرزکے دل جیتنے کے لیے حسب روایت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے کیمپ پر حملے کے بعد پاکستان نے خود شور مچایاہم نے توخاموشی اختیار کر رکھی تھی،

بھارتی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شکست سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم بوکھلائے نظر آئے اورجلسے میں پچھلے انتخابات کی طرح اس بار بھی پوری تقریر پاکستان کے خلاف کرڈالی،تاہم جلسے میں سوال وجواب کا سیشن نہ ہونے پر بھارتی وزراعظم اپنی بین بجا کر چلتے بنے ،کیوں کہ انہیں کوئی خوف نہیں تھا کہ یہاں جھوٹ بولنے سے جلسے میں کوئی ان سے ثبوت بھی مانگے گا،جلسے سے خطاب میں انہوں نے الزام عائدکیا کہ پاکستان نے پلوامہ حملہ بارڈرکے راستے کیا ،اورحملے کے بعد بھارت سے ملحقہ سرحدوں پر بھاری دفاعی مشینری تعینات کردی مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ ہم حملہ زمینی نہیں فضائی کریں گے، بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی کے بہادرفوجیوں نے وہ کردکھایا جس کا بہت عرصہ پہلے بھارت اپنے ہمسایہ ملک ہندوستان سے کہہ رھا تھا،بھارتی فضائیہ نے دہشت گردوں اوران کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،بھارتی وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر ملکی اپوزیشن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اورکہاکہ بھارت کے کامیاب فضائی حملے کے بعد کچھ نمک حرام لوگوں نے پاکستان کے حق میں بیانات دیئے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان خود کہہ رہا ہے کہ بالا کوٹ میں حملہ ہوا ہے مگر ہمار ی اپوزیشن کے کچھ لوگ ابھی بھی ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ دکھائیں یہ حملہ کہاں ہوا ہے ؟انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور پچھلی حکومت کے دورمیں پروان چڑھا اس وقت اسے ختم کردیاجاتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…