ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

سعودی معلم نے تدریس ترک کر کے گونگے لوگوں کی خدمت کو اپنا مشن بنالیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حیاتیات کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور تدریس کے شعبے سے وابستگی کے بعد ایک مقامی شہری نے اپنا مشن تبدیل کرتے ہوئے گونگے لوگوں کی معاونت اور جمعہ کے خطبات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کو اپنا مشن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بیالوجی کے استاد صالح النفیعی نے 20 سال قبل اسکول میں حیاتیات کے استاد کے طور پر کام شروع کیا مگر جلد ہی انہوں نے اپنا پیشہ ترک کر دیا اور گونگے لوگوں کی مدد اور جمعہ کے خطبات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کو اپنا مشن بنا لیا ۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں صالح النفیعی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سورۃ الفاتحہ، حج کی تلبیہ اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے قومی ترانے کی بھی ترجمانی کی جسے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ طائف میں جید علماء کے خطبات کی اشاروں میں ترجمانی کا بھی شرف حاصل ہوا۔ مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے اشاروں کی زبان کو مزید بہتر بنانے کے لیے معاونت بھی فراہم کی گئی۔ حج کے ایام میں اس کی مصرفیات مزید بڑح جاتی ہیں اور وہ حج کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کی اشاروں میں ترجمانی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…