لندن (این این آئی)برطانیہ میں چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں دو مزید نوجوان ہلاک ہو گئے ۔ برطانیہ میں رواں برس اب تک اس طرح کے چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر پولیس نے کہاہے کہ اس طرح کے زیادہ تر حملے لندن کے نسبتا غریب علاقوں میں کیے گئے اور ان کی وجوہات میں ڈرگ گینگز کے درمیان دشمنی اور سوشل میڈیا پر طیش وغیرہ دلانا شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ وہ اس بلا مقصد تشدد کو روکنے کے سلسلے میں پولیس سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ جاوید کے مطابق ملک بھر میں نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اس طرح کے زیادہ تر حملے لندن کے نسبتا غریب علاقوں میں کیے گئے اور ان کی وجوہات میں ڈرگ گینگز کے درمیان دشمنی اور سوشل میڈیا پر طیش وغیرہ دلانا شامل ہیں۔