اسلام آباد (این این آئی) امریکی اخبار نیورک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت نے اپنے سے آدھی فوج (پاکستان) سے شکست کھائی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کی حالت خطرناک حد تک خراب ہو چکی، انڈین آرمی کے پاس جدید اسلحہ نہیں، جو موجود ہے اس کا بھی 68 فیصد حصہ بوسیدہ ہے۔ بھارتی فوج کا زیادہ تر بجٹ تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہو جاتا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت
اپنی فوج کا حجم کم کرنا چاہتی ہے چونکہ بھارت میں فوج کا محکمہ عوام کو نوکریاں دینے کا ایک بڑا ذریعہ ہے لہذا سیاسی نقصان سے بچنے کیلئے حکومت ایسا نہیں کر سکتی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ اور بحریہ میں عدم تعاون عروج پر ہے جس کے سبب بھارت نے اپنے سے آدھی فوج (پاکستان) سے شکست کھائی۔ بھارت کو چین کے مقابلے پر تیار کرنے والے امریکہ کیلئے یہ غیرمعمولی لمحہ ہے۔