جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ سے مذاکرات درست سمت میں جاری،فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا : طالبان

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ ان کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تاہم تاحال فریقین کے درمیان کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے اس بارے میں کی جانے والی تمام پیشنگوئیاں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیرِ بحث معاملات انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے ہیں اس لیے مذاکرات کو

بہت دیکھ بھال کے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں ہونے والی بات چیت میں افغانستان سے قابض طاقتوں کے انخلا اور اس ملک کو دوبارہ استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاقِ رائے ہوا تھا اور مذاکرات کے اس دور میں ان دونوں معاملات کی نوعیت اور تفاصیل پر بات ہو رہی ہے۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ تاحال فریقین کے درمیان کسی معاہدے کی دستاویز یا معاہدے پر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں کی جانے والی تمام پیشنگوئیاں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…