اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی گھر واپس جاؤ: بھارت میں اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف محاذ کھل گیا،حکومت کے خلاف بھارتی عوام کاشدید غم و غصے کا اظہار 

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ گو بیک مودی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی حکومت کے خلاف بھارتی عوام اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

جس کا ایک منظر بھارت میں ٹوئٹر پر بننے والے ہیش ٹیگ GoBackModi#میں دیکھا گیا جو بھارت میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ٹوئٹر صارفین نریندر مودی سے واپس گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے لیے صارفین بھارتی وزیراعظم کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ناکامیاں گنوارہے ہیں، یہی نہیں صارفین حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو نریندر مودی کی الیکشن مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔وینا دی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نریندر مودی کے کارٹون کو فوجی اور کسان کے کپڑوں سے الیکشن کیلئے پارٹی پرچم کی سلائی کرتے دکھایا گیا ہے، وینا دی نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘نریندر مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیراعظم ہیں جنہوں نے فوج اور کسانوں کو تباہ کردیا۔تامل ناڈو یوتھ کانگریس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ بی جے پی حکومت سیاست کے لیے فوج کا غلط استعمال کر رہی ہے، یہ عوام، خطے اور دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔پربھا نامی ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم مودی نے کہا تھا یہ میرا اعتماد ہے کہ تامل ناڈو وہ ریاست ہو گی جہاں بی جے پی سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گی اور آج تامل ناڈو سے عالمی سطح پر مودی واپس جاؤ کی آوازیں آرہی ہیں۔اراسیا نیانندی نامی ٹوئٹر صارف نے انٹرنیشنل میڈیا کی خبروں کا عکس جاری کیا اور اس پر تبصرہ کیا کہ دنیا نریندر مودی کو نہیں مانتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…