اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے کشیدگی،بھارت کی طرف سے مثبت اقدامات کے منتظر ہیں : ترکی

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

انقرہ(این این آئی)ترکی نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پائلٹ واپس کرنے کا پاکستانی اقدام قابل تعریف، بھارت کی طرف سے بھی اسی طرح کے اقدامات کے منتظر ہیں،ترکی کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، کشیدگی بڑھانے اور شعلوں میں ایندھن ڈالنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے صوبہ طرابزون میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ میری دو روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، کشیدگی بڑھانے اور شعلوں میں ایندھن ڈالنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے ترکی اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بھارتی پائلٹ واپس کرنے کے پاکستانی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے بھی اسی طرح کے اقدامات کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…