اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

کینیڈا کی ہواوے کمپنی کی ایگزیکٹو افسر کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا نے ہواوے کمپنی کی زیر حراست ایگزیکٹو افسر کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے محکمہ انصاف کے حکام نے ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانڑو کی حوالگی سے متعلق امور نمٹانے کے لیے باقاعدہ اجازت دے دی ۔محکمہ انصاف کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مینگ وانڑو کی حوالگی کا فیصلہ

بھرپور مشاورت اور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، تاہم اس مد میں ان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں جو جج کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کینیڈا کے اٹارنی جنرل، مینگ وانڑو کی حوالگی سے متعلق حتمی بیان دیں گے۔کینیڈا کی عدالت میں حوالگی سے متعلق سماعت 6 مارچ کو ہوگی۔خیال رہے کہ ہواوے کی سی ایف اومینگ وانڑو کو کینڈین حکام نے نومبر کے آخر میں برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور کے ایئر پورٹ سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔کینیڈین حکام نے 7 روز بعد مینگ وانڑو کی گرفتاری کو ظاہر کیا تھا۔8 دسمبر کو امریکی حکام نے الزام لگایا تھا کہ مینگ وانڑو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ مینگ وانڑو نے کس طرح خلاف ورزی کی، تاہم 7 دسمبر کو انہیں کینیڈا کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف امریکا کے ساتھ دھوکے کے الزام کے تحت سماعت ہوئی۔تین دن تک سماعت جاری رہنے کے بعد عدالت نے مینگ وانڑو کو ایک کروڑ کینیڈین ڈالر کی ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں وینکوور میں رہنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…