ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کی معیشت کو بڑا جھٹکا،صرف 3 دن کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کتنا بڑاسرمایہ نکال لیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کی معیشت تباہ ہوگئی، صرف 3 دن کے اندر اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فوج پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کے بعد بھارتی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کی بجائے

الٹا بھارت کو ہی نقصان ہوا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے جنگ چھیڑنے کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد بھارت کی معیشت کو صرف تین روز میں زبردست نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتے جہاں جنگ کا ماحول ہو۔ اسی باعث صرف تین روز کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت کی مارکیٹ سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے معاشی ماہرین مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ جنگ کی باتیں ترک کر دیں، بصورت دیگر اس کا نقصان پاکستان کی بجائے بھارت کو ہی ہوگا۔علاوہ ازیں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین سٹاک مارکیٹ 450 پوائنٹس تک نیچے گری جس سے سرمایہ کار سر پکڑ کر رہ گئے۔بارڈر کی صورتحال کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کا آغاز ہی 10800کی سطح سے ہوا اور گرتے گرتے 10740کی سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ سنسیکس میں بھی 200سے زائد پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا۔ آخری اطلاعات کے مطابق سنسیکس میں 460.18پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ادھر بھارتی روپے کی قدر میں بھی منگل کو ڈالر کے مقابلے میں 28پیسے کی کمی دیکھی گئی اور 71.26روپے میں ٹریڈ ہورہاہے جبکہ گزشتہ روز 70.98روپے میں ڈالر کی کلوزنگ ہوئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…