اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،پلوامہ حملہ پاکستان نہیں ،مودی سرکارنے خودکروایا،بھارت سے ایک اورچارچ شیٹ آگئی

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سماجی رہنما ومن میشرام نے کہاہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکارنے خود کرایا تھاکیونکہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بھارتی سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے، مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے،

کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے بالیا میں خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا تھا کہ بھارت سرکارکے پاس آٹھ دن پہلے خبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے، بھارت سرکار کے پاس آئی بی کی رپورٹ تھی۔ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائے اْن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے۔سماجی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔ومن مشرام نے کہا کہ مودی کے پاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لیجایاجائے۔ سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملے کوکیوں نہیں روکا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے42 لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نے مارا ہے۔ پاکستان سے آرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسے آئی ؟ تمام سیکیورٹی فورسزکے باوجود روکنے کاکام کیوں نہیں کیا؟اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…