بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں،اعلیٰ بھارتی شخصیت نے بھارتی فوج کی بہادری کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلواما واقعہ پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئیگا۔جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ یہ بھارتی رہنماؤں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی

حامی ہے،پلواما واقعہ کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کر پائے گا۔انہوں نے کہا کہ گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے سوال کیا کہ بدلے کا شور مچانے والے بتائیں کہ بھارت کیا ایکشن لے گا؟ معصوموں کا قتل عام، کیا یہ ہے بھارت کی بہادری؟



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…