تہران (آن لائن) ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں پاسدران انقلاب کے کم از کم 27 محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔
ہفتہ کے روز ایران کے ریاستی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو نے میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران میں ’انقلاب کے مخالفین اور اسلام کے دشمنوں کو پناہ دیتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جانتا ہے کہ یہ حملہ آور کہاں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’اگر پاکستان اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کو سزا دے اورجوکچھ بھی پاکستان دیکھے گایہ ان کیلئے ا ن کی پشت پناہی کا نتائج ہونگے ۔یاد رہے کہ ایران میں سنّی مسلمان جنگجو گروپ جیش العدل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکورہ حملے کے ذمہ دار ہیں۔ کمانڈرنے خطے کی حریف ریاستوں سعودی عرب اورامارات کی حمایت کوبھی تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ وہ سازشیں برقراررکھے ہوئے ہیں جوبقول ان کے امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں کی جاتی ہیں ۔ایرانی جنرل نے دھمکی دی کہ اس حملے سے تعلق پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں پاسدران انقلاب کے کم از کم 27 محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔