پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

نائیجیریا : صدر کی انتخابی ریلی میں بھگدڑمچنے سے خواتین سمیت15 افراد جاں بحق‘متعدد زخمی

datetime 14  فروری‬‮  2019 |

نائجر(این این آئی)نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت کم ازکم 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی تھی جہاں ہلاکتیں ہوئیں۔

جس کے بعد جاری انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری اپنی صدارت کو مزید چارسال طول دینے اور دوسری مدت کے لیے امیدوار ہیں۔پورٹ ہیرکورٹ ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی کے ترجمان کیم ڈینئل الیبیگا کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال میں 15 لاشیں لائی گئی تھیں جن میں سے 3 مرد اور دیگر خواتین تھیں۔کیم ڈینئل الیبیگا نے کہا کہ 12 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے تھے جن میں سے 9 افراد تاحال ہسپتال میں داخل ہیں اور ‘ان کی حالت بہتری جانب گامزن ہے۔قبل ازیں پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘کئی’ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق ریلی میں بھگدڑ اس وقت مچی جب اڈوکیے امیسیکاما اسٹیڈیم میں جلسہ ختم ہوتے ہی شہریوں نے واپسی کے لیے اس راستے کو چنا جو بند تھا۔ایک صحافی ایگوفے یافوگبورہی کا کہنا تھا کہ جو افراد پچھلے صفوں میں تھے ان کی جانب سے دھکے دے گئے جس کا دباؤ اگلی صفوں میں کھڑے لوگوں پر پڑا جس کے نتیجے میں چند افراد گر گئے اور انہیں روند دیا گیا۔حادثے کے بعد اسٹیڈیم میں ہر طرف خون اور خون آلود کپڑے اور دیگر اشیا بکھری پڑی تھی۔پولیس ترجمان نیمادی اومانی کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ‘ہم اس طرح کے اجتماعات میں ہجوم کو قابو کرنے کے لیے بہتر اقدامات کررہے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے ریاست طرابہ میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…